ٹریفک حادثات میں ماں بیٹا سمیت 7افراد جان کی بازی ہار گئے

ٹریفک حادثات میں ماں بیٹا سمیت 7افراد جان کی بازی ہار گئے

  



بہاولنگر،ہیڈپنجند،احمد پو ر شر قیہ ( نما ئند گا ن ) ٹر یفک کے مختلف حادثات میں ماں بیٹا سمیت6افراد لقمہ اجل بن گئے۔ٹرین سے گر کر ضعیف العمر شخص چل بسا تفصیل کے مطابقبہاولنگر سے نمائندہ خصوصی کے مطابق نواحی علاقہ رام پورہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ریڑھی سے ٹکرانے سے نوجوان جان کی بازی ہارگیا،چک 319ایچ آرمیں گریڈ اسٹیشن کے قر یب تیزرفتاربس نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں دسویں جماعت کا طالب(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

علم اکرم الحق اور اسکی سکول ٹیچر والدہ ثمینہ بی بی شدید زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ٹرالے کا ٹائر برسٹ ہو نے سے محمدرفیق نامی شخص جانبحق جبکہ عمران ولد محمد حسین اور ندیم ولد سعید کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔328ایچ آر کے قر یب ڈالے اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محبوب عالم ولد اصغر سکھیرا سکنہ چک نمبر 323ایچ آر جا ن کی بازی ہا رگیا ۔ہیڈ پنجندسے نامہ نگارکے مطابق کوٹ خلیفہ کے رہائشی حاجی خدابخش کی بیوی کی وفات پر اس کا جنازہ پڑھنے آئے بھائی غلام فرید ولد پیر بخش کھنڈ بعد نماز جنازہ سڑک کراس کرتے ہوئے کراچی سمیت سے ملتان کی جانب جانے والے ٹرالر کی مبینہ ٹکر لگنے سے مزکورہ شخص شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر اوچشریف لایا گیا مگر ہسپتال جاتے ہوئے مزکورہ زخمی نے دم توڑ دیا۔ احمد پورشرقیہ سے سٹی رپورٹرکے مطا بق کراچی سے لا ہور جا نے والی ٹرین سے اسٹیشن ڈیرہ نو اب صاحب کے قریب ایک نا معلوم ضعیف العمر شخص جس کی عمر 75 برس کے لگ بھگ ہے ۔ ٹرین سے گر کر جا ں بحق ہو گیا ۔ پو لیس نے اس کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...