مانگا منڈی صداقت کمیونٹی ہائی سکول کی تقریب،پوزیشن ہولڈر طلبا میں انعامات تقسیم
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی صداقت کمیونٹی ہائی سکول چاہ تمولی کی دسویں سالانہ تقریب میں پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چاہ تمولی میں سکول کے بچے اور بچیوں نے رنگارنگ پروگرام کرکے شرکت کرنے والے مہمانوں اور والدین کے دل جیت لیے مہمان خصوصی پریس کلب مانگا منڈی کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین ،مسلم لیگ (ن)کے رہنما چوہدری صفدر عرف صندل ،حافظ محمد عدنان ،شاہد اقبال ،محمد عرفان گل نے اول ،دوئم آنے والے بچوں اور بچیوں میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کیں سکول کے پرنسپل مسلم لیگ (ن)کے جنرل کونسلر ملک شیر احمد اویس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشیش اور ہمارے سکول کی ٹیچر ٹیم کی کاوشوں سے اس دفعہ ہماری سکول کا رزلٹ90فیصد رہا ہے۔
ہم 10سال سے سکول میں بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں اور یہ ہماری دسویں سالانہ تقریب ہے انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان ہی ہمارے ملک کا سنہرا مستقبل ہیں اس موقع پر چوہدری صفدر علی صندل نے خطاب میں کہا کہ نوجوان کو اپنی زیادہ توجہ تعلیم پر دینا ضروری ہے کیوں کہ تعلیم سے ہی قومیں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو تی ہیں مجھے صداقت کمیونٹی ہائی سکول کے90فیصد رزلٹ سن کر بہت خوشی ہے پرنسپل ملک شیر احمد اویس اور اس کی پوری ٹیم کو اچھا رزلٹ پیش کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔