صدر ایل سی اے کا اولڈ ہوم سمیت بہبود خواتین کے 2 ادارے قائم کرنے کا اعلان

صدر ایل سی اے کا اولڈ ہوم سمیت بہبود خواتین کے 2 ادارے قائم کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبرنگار) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی اولڈ سٹوڈنٹس کی تنظیم لاہور کالج ایسوسی ایٹس (ایل سی اے) کی صدر اور سابق وائس چانسلر ڈاکٹر بشریٰ متین تمغہ امتیازنے اولڈ ہوم سمیت بہبود خواتین کے دو ادارے قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔وہ ایل سی اے کی نو منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری میں خطاب کر رہی تھیں۔وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے عہدیداروں سے حلف لیا۔ان میں تنویرالاسلام جنرل سیکریٹری، پروین گل سینئر نائب صدر، انکسار نواز،ڈاکٹر اختر سعید اور شاہدہ سلطان نائب صدور،پروفیسر رفعت ثقلین ایسوسی ایٹ سیکریٹری،انجم ضیاء انفارمیشن سیکریٹری جبکہ شبانہ زین فنانس سیکریٹری شامل ہیں۔جوائنٹ سیکریٹریز کی نشستیں شاہدہ وحید،خالدہ ملک،شیریں اسد اور شاہدہ بلقیس کے حصے میں آئیں ۔
وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے اس موقع پر کہا کہ ایلومنائی ایسوسی ایشن کسی بھی ادارے کا ناگزیر جزو ہوتی ہے ۔
ہماری منیجمنٹ ایل سی اے سے نصابی ،ہم نصابی اور بہبود نسواں کے تمام منصوبوں میں مشاورت کرے گی اور تنطیم کی نشو و نما میں ہر ممکن سہولت دے گی۔صدر ڈاکٹر بشریٰ متین نے بتایا کہ ڈے کئیر کے تربیت یافتہ سٹاف کی پاکستان اور بیرونی ممالک میں مانگ بڑھ رہی ہ