دہشتگردی کی نفسیاتی وجوہات پر سب سے کم توجہ دی گئی، ڈاکٹر علی مدیح

دہشتگردی کی نفسیاتی وجوہات پر سب سے کم توجہ دی گئی، ڈاکٹر علی مدیح

  



لاہور( خبرنگار) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سائیکاٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر علی مدیح ہاشمی نے کہا ہے دہشت گردی کی کئی وجوہات ہیں تاہم اسکی نفسیاتی وجوہات پر سب سے کم توجہ دی گئی ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساوٗتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام دہشت گردی کے نفسیاتی اثرات: جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لئے اد ب کا کردار کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فیض احمد فیض نے اپنی شاعری میں معاشی بنیادوں پر طبقاتی تقسیم پر زور دیا ہے اور انہوں نے بات چیت کے زریعے جھگڑوں کے حل پر بھی زور دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4