پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات میں ہفتہ طلبہ کے سلسلہ میں ثقافتی میلے کا انعقاد
لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات میں ہفتہ طلبہ 2016 کے سلسلہ میں ثقافتی میلے کا انعقادکیاگیاجس میں طلبہ وطالبات پنجابی،سندھی،بلوچی،پختون اورکشمیری ملبوسات میںآئے اور پاکستان کی ثقافت کی عکاسی کی۔اس موقع پر مختلف ثقافتوں کا ساز بجایا گیااور لڑکوں نے ثقافتی رقص پیش کیا۔ اول، دوئم اور سوئم آنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔
قبل ازیں سالانہ سپورٹس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔ انچارج ڈائریکٹر ڈاکڑ نوشینہ سلیم، شبیر سرور، فہد محمود اور ثنا نوید خان نے کہا کہ ثقافتی میلے سے پاکستان کے مختلف صوبوں میں ہم آہنگی اور اْخوت کو فروغ ملتا ہے ۔ہفتہ طلبا کے سلسہ کا آخری پروگرام صوفی نائٹ آج رات الرازی ہال میں منعقد ہو گا۔