پاناما لیکس میں ملوث لوگ کسی رعائیت کے مستحق نہیں ، غلام عباس صدیقی

پاناما لیکس میں ملوث لوگ کسی رعائیت کے مستحق نہیں ، غلام عباس صدیقی

  



لاہور( خبرنگار) پاناما لیکس میں ملوث تمام بااثر شخصیات قوم کے مجرم ہیں میاں نواز شریف بیرون ملک علاج کروانے نہیں پاناما کی وجہ سے گئے ہیں جو معاملات طے کریں گے اسلامی تحریک طلبہ کے چیئرمین غلام عباس صدیقی ،صدر شاہد نذیر نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں ملوث لوگ کسی رعائیت کے مستحق نہیں ان کے نام ای سی ایل میں ڈال کر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی جائے،قانون سے کوئی بالاتر نہیں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مطلب پرست سیاست دانوں نے ذاتی مفادات کیلئے پاکستان کودل کھول کر لوٹا ۔پاکستان میں دودھ کی رکھوالی پر بلوں کو بیٹھایا جاتا ہے جو کرپٹ نظام کا ساخشانہ ہے،قوم کو اسلامی نظام کیلئے فیصلہ کن جدوجہد کرنا ہوگی۔

اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے کہا کہ پاکستان میں اغیار کے ایجنڈے نافذ نہیں ہونے دیں ۔ہر سطح پر مزاحمت کی جائے گی ،کسی قیمت پر غیر اسلامی نظام اور اسلام مخالف کام نہیں ہونے دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...