اوقات کا سفارشیوں ، ناجائز درخواست بازی اور کرپٹ ملازمین کیخلاف لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ

اوقات کا سفارشیوں ، ناجائز درخواست بازی اور کرپٹ ملازمین کیخلاف لائحہ عمل ...

  



 ؒ لاہور(محمد نواز سنگرا)محکمہ ٹاؤٹوں،ناجائز کاموں کیلئے سفارشیوں ،ناجائز درخواست بازی اور محکمے کو نقصان پہنچانے والے ملازمین کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ۔سیکرٹری محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے قانون کے مطابق کارروائی کر نے کی اجازت دے دی۔فیصلہ چند تخریب کار عناصر کی طرف سے محکمے کے افسران وملازمین کو بلیک میل کرنے اور محکمے کو نقصان پہنچا کر ذاتی مفادات حاصل کرنے والے عناصر کی وجہ سے کیا گیا۔جس میں محکمہ اوقاف کے ملازمین اور پرائیویٹ افراد کا ایک پورا مافیا موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے ناجائز کاموں کیلئے درخواست بازی کرنیو الے،کرپٹ عناصر،سیاسی ٹاؤٹوں اور دیگر ذرائع سے محکمے کو نقصا ن پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت حکمت عملی بنانے اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلہ ایسی صورت میں کیا گیا جب چند پرائیویٹ لوگ محکمے کے فیلڈ افسران و سٹاف کو ناجائز کاموں کیلئے تنگ کرتے اور انکار کی صورت میں اعلیٰ حکام کو جھوٹی درخواستیں دیتے۔محکمے کے اعلیٰ حکام نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ چند محکمے کے اپنے ملازمین بھی ان پرائیویٹ تخریب کار عناصر کی پشت پناہی کرتے ہیں ۔محکمے کے اعلیٰ افسران نے بتایا ہے کہ چند عناصر اپنے ذاتی مفادات کیلئے محکمے کے افسران و ملازمین کو بلیک میل کرتے تھے۔

ان کے خلاف سخت عملی اپنائی جائے گی اور محکمے کے مفاد کو ہر صورت ترجیح دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...