مینارٹی ونگ پنجاب کا تنظیم نو کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس

مینارٹی ونگ پنجاب کا تنظیم نو کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ہاؤس مینارٹی ونگ پنجاب کا تنظیم نو کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جسکی صدارت انجینئر شہزاد الہٰی و جیمس ناز نے کی۔ پنجاب بھر سے آئے ہوئے مختلف اضلاع سے صدور و جنرل سیکرٹریز کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی مینارٹی ونگ کی تنظیم نو کے سلسلہ میں مشاورت کی گئی مختلف اضلاع سے آئے ہوئے صدو ر و جنرل سیکرٹری نے اپنی رائے کا اظہار کیا جیمس ناز ،عارف جاوید کھوکھر، ندیم شہزاد، ڈاکٹر عامر نے بھی اپنی تجاویز دیں جس میں پاکستان مسلم لیگ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تنظیم سازی کے سلسلہ میں مختلف اضلاع سے آرگنائزر مقرر کیے گئے جو کہ اپنے ضلع میں مینارٹی ونگ کی تنظیم سازی کریں گے۔

اور ایک ماہ میں جائزہ رپورٹ پیش کرینگے۔کثرت رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا پاکستان مسلم لیگ کو ہر ضلع میں مضبو ط و مستحکم کیا جائے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا کہ پاکستان مسلم لیگ مینارٹی ونگ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت مں موجودہ حکومت کو منہ توڑ جواب دے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4