ملک میں اتحاد بین المسلمین کی فضا برقرار رکھنا استحکام پاکستان کی ضمانت ہے عزاداری کانفرنس

ملک میں اتحاد بین المسلمین کی فضا برقرار رکھنا استحکام پاکستان کی ضمانت ہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی ) شیعہ علما کونسل پنجاب کے زیر اہتمام تحفظ عزاداری کانفرنس میں زوردیا گیا کہ ملک میں اتحاد بین المسلمین کی فضا کو برقرار رکھنا استحکام پاکستان اور اتحاد امت کی ضمانت ہے، شیعہ سنی اتحادکے فروغ کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ دہشت گردی اور فرقہ وارانہ فساد پید کرنے والے شرپسند اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، ملکی قوانین کے مطابق ان کا محاسبہ کیا جائے۔ جامعتہ النجف ڈسکہ میں ہونے والی کانفرنس سے اسلامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، صوبائی صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری،مولانا اشتیاق کاظمی، مولانا زمان حسین الحسینی، شیخ نصیر حسین،مولانا مرزا حسین، علی ناصر تلہاڑا،نعلین عباس، ساجد حسین رکن، اور دیگرنے اظہار کرتے ہوئے عزاداری میں رکاوٹوں کی مذمت کی ۔
کانفرنس میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مرجع تقلید آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کا پیغام بھی پڑھا گیا۔ کانفرنس کے اعلامیہ میں ملی یکجہتی کونسل کے ضابطہ اخلاق کو مجموعی طور پر قومی سوچ کی عکاسی قراردیتے ہوئے اس کی حمایت کا اعادہ کیا گیا