سنٹرل پنجاب اور چنگ ڈاؤ ، ہینگ ینگ یونیورسٹی چائینہ کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

سنٹرل پنجاب اور چنگ ڈاؤ ، ہینگ ینگ یونیورسٹی چائینہ کے مابین مفاہمتی یاداشت ...

  



لاہور (پ ر)سنٹرل پنجاب اور چنگ ڈاؤ ، ہینگ ینگ یونیورسٹی چائینہ کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط، معاہدہ بزنس سیمینارمیں عمل میں لایا گیاجس میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور صوبہ شینگ ڈونگ ،چائینہ کے وائس گورنر بھی شریک تھے جس میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور صوبہ شینگ ڈونگ ،چائینہ کے وائس گورنر بھی شریک تھے۔ڈاکٹر محمد ظفراللہ، پروریکٹر یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور وینگ ژیاہے ۔ چیئر مین آل چائینز انٹرپرائزز اور آفیشل نمائندہ ، شین ڈونگ گورنمنٹ نے چائینزیونیورسٹی کی طرف سے MOU کی دستاویز پر دستخط کئے۔ اس مفاہمتی یاداشت کے تحت دونوں یونیورسٹیز میں فیکلٹی اور طلباو طالبات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے طالب علم چنگ ڈاؤ یونیورسٹی میں چینی زبان سیکھیں گئے جبکہ وہاں کے اساتذہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں طالب علموں کو چائنیز لیگوئج سکھائیں گے۔

اور چنگ ڈاؤ یونیورسٹی کے طالب علم یو سی پی میں انگریزی زبان سیکھیں گئے ۔مزید یہ کہ یو سی پی کے طالب علموں کو چنگ ڈاؤ یونیورسٹی کے وزٹ کیدوران وہاںیونیورسٹی میں دیے جانے والے پروفیشنل اور ٹیکنیکل کورس سیکھنے کا موقع بھی میسر آئے گا۔ ان پروگرامز سے دونوں یونیورسٹیوں کے باہمی روابط مضبوط ہونگے اور تعاون کی مزید راہیں ہموار ہونگی

مزید : میٹروپولیٹن 4