مولانا عبیداللہؒ ہمارے عہد کے جید عالم تھے، جسٹس(ر)منظور حسین سیال

مولانا عبیداللہؒ ہمارے عہد کے جید عالم تھے، جسٹس(ر)منظور حسین سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر)جامعہ اشرفیہ کے مہتمم اعلیٰ اور انجمن حمایت اسلام کے نائب صدر حضرت مولانا عبیداللہؒ ہمارے عہد کے جید عالم تھے، ان کی وفات حسرت آیات سے نہ صرف ان کے اہل خانہ، دوستوں، شاگردوں اور برصغیر کی قدیم ترین رفاہی و تعلیمی تنظیم انجمن حمایت اسلام کو شدید نقصان پہنچا ہے بلکہ تمام عالم اسلام اس سانح�ۂ عظیم پر سوگوار ہے۔ مرحوم نے قریباً نصف دہائی قبل حمایت اسلام دارالعلوم دینیہ کے مردانہ اور زنانہ مراکز قائم کئے، جہاں آج بھی قرأ ت ، تجوید اور اسلامیات کی تعلیم فروغ پا رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار جسٹس(ر)منظور حسین سیال نے انجمن حمایت اسلام کی جنرل کونسل کے تعزیتی اجلاس سے صدارتی خطاب میں کیا۔نظامت کے فرائض سابق ایم این اے اور انجمن حمایت اسلام کے سیکرٹری فنانس میاں محمد منیر نے انجام دیتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانا عبیداللہ نے حمایت اسلام دارالعلوم دینیہ کمیٹی کے چیئرمین کے علاوہ حمایت اسلام لاء کالج کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے تادم آخر یادگار خدمات انجام دیں۔ انجمن حمایت اسلام کے تمام عہدیدار ،اراکین اور اہلکار مرحوم کو نہ صرف زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بل کہ ان کی مغفرت اور درجات کی مزید بلندی کے لئے سراپا دعا ہیں۔اس موقع پر جامعہ اشرفیہ کے مہتمم اورنئے نامزد رکن جنرل کونسل انجمن مولانا فضل الرحیم ،چیئرمین دارلعلوم دینیہ کمیٹی حافظ اسعد عبید کے علاوہ حمایت اسلام طبیہ کالج کے چیف پیٹرن اقبال احمدقریشی،چیئرمین حمایت اسلام خواتین کالج کمیٹی ڈاکٹر خالد حمید شیخ اور سیکرٹری حمایت اسلام ڈگری کالج ڈاکٹر شوکت علی نے بھی مرحوم مولانا عبیداللہ کو ہدیۂ عقیدت پیش کیا اور ان کی تعمیری زندگی کے فیوض پر روشنی ڈالی۔نائب صدر انجمنِ حمایتِ اسلام مولانا محمد عبیداللہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے حمایتِ اسلام خواتین کالج گارڈن ٹاؤن لاہور میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے شرکاء میں احمد شجاع خان، میاں محمد منیر، خواجہ مشتاق احمد، مرزا خادم حسین جرال، حافظ اسعد عبید، جسٹس غلام محمود قریشی، انجینئر زبیر عمران خواجہ، ایم ایم ملک،حاجی غلام مصطفی، الحاج عبدالوحید بٹ، کرنل (ر) محمد سلیم ملک، میاں ضرار احمد، میاں محمد مشتاق پیرزادہ، مدثر لطیف راں، رفیع رضا کھرل اور ڈاکٹر فاروق احمدشریک تھے۔