حکومت نے نوجوانوں کے لئے انقلابی اقدامات کئے،چودھری اشرف
لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہپنجاب حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے انقلابی اقدامات شروع کر رکھے ہیں۔ نوجوان پاکستان کاروشن مستقبل ہیں، انہیں با اختیار بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے شاندار اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے ۔ سر کا ر ی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام متعارفکرایا گیا ہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات محنت ، لگن اور دیانت سے کام کر رہے ہیں۔