خوشاب میں وکیل ملک مشتاق کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، مدثر چودھری

خوشاب میں وکیل ملک مشتاق کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، مدثر چودھری

  



لاہور(نامہ نگار)ممبر پنجاب بار کونسل رانا انتظار حسین، محمد مدثر چودھری میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان بار کونسل سمیت دیگر وکلاء نے ملک مشتاق حسین ایڈووکیٹ کوخوشاب بار ایسوسی ایشن کی حدود میں بہیمانہ طریقے سے قتل کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء کے خلاف جاری حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی لہر انتہائی تشویشناک ہے ۔ چوہدری غلام مجتبیٰ ،مرزاحسیب اسامہ، چودھری ارشاد گجر، چودھری ارسلان صدیق، وسیم جوئیہ، انوار کھوکھراورچوہدری وسیم کھٹانہ نے جاں بحق ہونے والے وکیل کے پسماندگان سے اظہارِ ہمدری کیااور کہا کہ وکلا برادری ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور وہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقع سزا دی جائے ۔مدثر چودھری نے کہاہے کہ وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ اور ان کو اغوا کر کے تشدد کرنے کے واقعات کے نہ تو صحیح طرح سے مقدمات درج کئے جارہے ہیں اور نہ ہی غیر جانبداری سے تفتیش کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

اور ملک میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں بالکل ناکام ہو چکی ہیں۔ مرزاحسیب اسامہ نے کہا کہ ملک کو دہشت گردوں اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اورعوام اوروکلاء بالکل غیر محفوظ ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے عوام بالخصوص وکلاء کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4