الخدمت فاؤنڈیشن نے’’مواخات پروگرام ‘‘ کے تحت43افراد میں بلا سود قرض فراہم کر دیا

الخدمت فاؤنڈیشن نے’’مواخات پروگرام ‘‘ کے تحت43افراد میں بلا سود قرض فراہم ...

  



لاہور (پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن نے’’مواخات پروگرام‘‘ کے تحت ٹاؤن شپ لاہور میں43 افراد کو8 لاکھ60 ہزار روپے کا بلا سود قرض فراہم کر دیا۔اِسی حوالے سے گرین ٹاؤن میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے خواتین و حضرات میں چیک تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت مواخات پروگرام کے تحت اب تک 3470 افراد میں9 کروڑ85 لاکھ روپے بلا سُود قرض فراہم کیا جا چکا ہے جس کا مقصد محنت کشوں کو اُن کے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری معاشی بحران کے پیش نظرالخدمت فاؤنڈیشن معاشرے کے پریشان حال اور غربت سے تنگ افراد کے لیے الخدمت مواخات پروگرام چلا رہی ہے۔ جس کے تحت محنت کشوں کو سود سے پاک اور اسلامی طریقہ کار کے مطابق قرض حسنہ فراہم کیا جا رہا ہے تا کہ وہ اس خراب معاشی ماحول میں اپنے لیے بہتر ذرائع معاش کو یقینی بنا سکیں۔

الخدمت مواخات پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر جمشید علی خان نے اِس موقع پر کہا کہ مہنگائی سے پریشان عوام الناس کے لئے الخدمت کا روز گار پروگرام خوش آئیند ہے اور اِس سے لوگوں میں خود اعتمادی اور زندگی میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہو گا۔ پروگرام میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص ،الخدمت مواخات پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر جمشید علی خان پروگرام آفیسرسردار احمد قدیر سمیت خواتین وحضرات اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...