عشق مصطفیﷺ کا جذبہ ناقابل تسخیر طاقت ہے،عاکف طاہر

عشق مصطفیﷺ کا جذبہ ناقابل تسخیر طاقت ہے،عاکف طاہر

  



لاہور( خبرنگار) انجمن طلبہ ء اسلام کے مرکزی صدر چوہدری محمد عاکف طاہر نے کہا ہے کہ عشق مصطفیﷺ کا جذبہ ناقابل تسخیر طاقت ہے۔محبت مصطفیﷺ ہی انتہا پسندی کا بہترین توڑہے۔ انتہا پسندی اور دہشتگردی کا علاج فروغ عشق مصطفیﷺ ہے۔اسلام کی بنیاد پر بننے والے ملک میں سیکولر ازم کی کوئی گنجائش نہیں۔ بھارت پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہے۔ علم اور امن کے فروغ کو قومی نصب العین بنایا جائے ۔ پاکستان کو لادین ریاست بنانے کے خواب دیکھنے والے کامیاب نہیں ہوسکتے۔۔ حضور نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ سے بڑھ کر کو ئی ضابطہ حیات نہیں ہے۔نوجوان نسل کو مغرب کی تہذیبی یلغار سے بچانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ٹی آئی ضلع سیالکوٹ کے زیراہتمام انوار کلب ضلع کچہری سیالکوٹ میں فروغ عشق مصطفی ﷺ طلباء کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

کنونشن سے اے ٹی آئی پنجاب کے ناظم سید بو علی شاہ ،سابق صوبائی وزیرآزاد کشمیر صاحبزادہ حامد رضا ،شاہد میر ،ڈاکٹر ضیاء الحسنین شاہ ،انوار حسین باجوہ ،ملک چاند اعوان، احسن گجر ،ذولفقار علی ڈھڈی ،پیر لیاقت بنیانین،زاہد سلیم باجوہ ،شاہد اسلام بھٹہ اور دیگر سیاسی ،سماجی ،وکلاء اور مذہبی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔ناطم پنجاب سید بو علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مقدر سیکولر ازم نہیں نظام مصطفی ہے ۔نظام مصطفی ﷺہی قوم کی آخری امید ہے۔دین بیزار عناصر قانون نامو س رسالتﷺ کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔ عشق مصطفیﷺ امن ، محبت ، اخوت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔قانون ناموس رسالتﷺ تمام انبیاء کی عزت و ناموس کی حفاظت کا قانون ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...