بچوں کو تعلیم کے ساتھ تربیت کا اہتمام کرنا از حد ضروری ہے، ضیاء الخق نقشبندی

بچوں کو تعلیم کے ساتھ تربیت کا اہتمام کرنا از حد ضروری ہے، ضیاء الخق نقشبندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)بچوں کو تعلیم کے ساتھ تربیت کا اہتمام کرنا از حد ضروری ہے۔ تعلیمی ایمرجنسی لگائے بغیر تعلیم کا معیار بہتر نہیں ہو سکتا کیونکہ انتہا پسندی اورغربت کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ جنگی بنیادوں پر تعلیمی اصلاحات کی جائیں تاکہ ملک عزیزصحیح معنوں میں ترقی کی جانب گامزن ہو سکے ۔یہ اسی وقت ہو سکتا ہے جب ہر فرد تعلیم کو عام کرنے کے لیے اپنی اپنی سطح پر تعلیمی ماحول معاشرے میں لیکر آئے یہ بات چیئرمین تنظیم اتحادا مت پاکستان اور مشیر ہلا ل احمر پاکستان برائے مذہبی امور محمد ضیاء الحق نقشبندی نے اقراء اسلامک سکول سسٹم ہمدرد ہال میں ہونے والی سالانہ کانووکیشن کی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی پرنسپل اقراء اسلامک سکول سسٹم علامہ محمد نعیم جاوید نوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر نجی تعلیمی سیکٹر میں تعاون کی بجائے تنگ کرنے کا عمل بند کیا جائے ۔نجی تعلیم اداروں میں سرکاری سکولوں سے زیادہ تعلیم دی جاتی ہے۔
علامہ احمد علی قصوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام واحد مذہب ہے جس میں سب سے زیادہ تعلیم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔باقی مقررین میں بیگم شبانہ نعیم ،شیخ حامد انجم ،ملک شہباز احمد ،محمد اسلم سعیدی اوردیگر شامل تھے ۔