حاجی محمد فضل کریم کی تیسری برسی آج ہوگی

حاجی محمد فضل کریم کی تیسری برسی آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) سنی اتحاد کونسل کے بانی چیئرمین صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی تیسری برسی آج جمعہ 15اپریل کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی ۔ اس سلسلہ میں تما م چھوٹے بڑے شہروں میں کانفرنسیں اور سیمینارز منعقد کئے جائیں گے اور اہل سنت کی مساجد میں ان کے ایصال ثواب کیلئے قر آن خوانی کی جائے گی جبکہ سنی اتحاد کونسل کے عہدیداران و کارکنان صاحبزادہ فضل کریم کے مزار پر اجتماعی حاضری دیں گے اور کا مشن جاری رکھنے کا عہد کریں گے۔