بیلف نے تھانہ سے معمر شخص بازیاب کرا لیا

بیلف نے تھانہ سے معمر شخص بازیاب کرا لیا

  



لاہور( نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام کی جانب سے مقرر کئے گئے بیلف نے بہو کے گھر میں چوری کے الزام میں بغیر گرفتاری کے چار دن سے مقامی تھانے میں محبوس رکھے گئے معمر شخص کو بازیاب کرا لیا ہے۔ معمر شخص جاوید میر پر اس کی بہو نے چوری کا الزام لگا کر ا س کے خلاف کارروائی کی درخواست دی تھی۔ پولیس نے اس درخواست پر جاوید میر کو اس کے گھر سے اٹھا کر چار دن سے تھانے میں حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا۔

گزشتہ روز معمر شخص کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کی گئی تو عدالت نے اس پر بیلف مقرر کر دیا جس نے گزشتہ روز جاوید میر کو پولیس کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کرا لیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...