سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام کتاب کی تقریب

سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام کتاب کی تقریب

  



لاہور( پ ر )سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام زاہد اسلام کی لکھی گئی کتاب ''لوکل گورنمنٹ اِن پاکستان ''(1947-2015) کی تقریبزیر صدارت صدر محمد رمضان جتالہ منعقد ہوئی ،جس میں عوام کے منتخب نمائندوں ، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی، سیاسی سماجی ،مذہبی ،صحافتی و دیگر اہم شخصیات جن کو سیاست اور لوکل گورنمنٹ کے عنوان پر عبور حاصل ہے انہوں نے بھر پور شرکت کی ۔جن میں قابل ذکر کنول فیروز،آئی آر رحمن ،طارق ثنا باجوہ،انور حسین ،عبدالخالق،کرنل طاہر کاردار،سدرہ سعید،ساجد علی ایڈووکیٹ،شہزاد حیدر،کنول نسیم ،نبیلہ شاہین ،پروفیسر اعجاازلحسن ،اسماء عامر اور افشا ں خان نے بھی شرکت کی تقریب میں شرکاء نے اس کتاب کو کافی سراہا اور اُن کا کہنا تھا کہ یہ کتاب عام لوگوں کے ساتھ نوجوان نسل جو پاکستان کے مثبت مستقبل کی اُمید ہے، کو لو کل گورنمنٹ سے آگاہی دینے کے بارے میں بہت مفید کتاب ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...