کچہ آپریشن کے پولیس شہداء کے غم میں وکلاء کا یوم سوگ ‘ عدالتوں میں پیش نہ ہوئے

کچہ آپریشن کے پولیس شہداء کے غم میں وکلاء کا یوم سوگ ‘ عدالتوں میں پیش نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران پولیس ملازمین کی شہادت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر پولیس کے ساتھ اظہار یکجہتی اور شہداء کے ورثا کے غم میں شریک وکلاء کا یوم سوگ وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔ڈسٹرکٹ بار صدر بہرام خان بزدار نے بار جنرل سیکرٹری محمد اظہر خان سکھانی وکلاء محمد علی خان پتافی ،حقنواز خان حجبانی ،زاہد مصطفی کھوسہ ،ملک شیر محمد خان ،میاں بشیر حجبانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور ،رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن فوج کے ذریعے کیاجائے کیوں کہ یہاں موجود ڈاکوؤں اور دہشت گرد جدید اسلحہ سے لیس ہیں اس لیے آپریشن میں پولیس کا بڑا جانی نقصان ہوا جس پر وکلاء برادری کو افسوس ہے پولیس سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید ہونے والوں کے ورثاء کو معقول معاوضہ دیاجائے۔

مزید :

صفحہ اول -