مغوی اہلکار آپ کے مہمان ہیں ،ان کا خیال کریں ،پولیس کی گزارش،اہلکار نہ تو مہمان اور نہ ہی بیٹے ہیں ،چھوٹو کا جواب
راجن پور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب پولیس کی چھوٹو گینگ سے مذاکرات کی کوشش ناکام ہو گئی ،پولیس نے چھوٹو گینگ سے گزارش کی مغوی اہلکار آپ کے بھائی ہیں ،ان کا خیال رکھیں جس پر چھوٹو نے صاف انکار کردیا۔نجی نیوز چینل سماء نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں نے سرکاری وائر لیس پر چھوٹو سے مذاکرات کی کوشش کی۔پولیس اہلکاروں نے کہاکہ مغوی اہلکار آپ کے مہمان ہیں ،ان کا خیال رکھیں جس پر چھوٹو نے کہا کہ اہلکار نہ تو ہمارے مہمان ہیں اور نہ ہی ہمارے بیٹے لگتے ہیں۔پولیس اہلکاروں کی جانب سے کہا گیا کہ جنگ اور لڑائی ہوتی رہتی ہے ،آپ امن کریں ،اس بات پر چھوٹو نے کہا کہ اگر ایک قدم بھی آگے بڑھایا تو کوئی بھی اہلکار نہیں بچے گا۔