ترک سرمایہ کار پاکستان میں توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ، ممنون حسین

ترک سرمایہ کار پاکستان میں توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 استنبول (این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین اور ترک وزیر اعظم احمر داؤد اوغلو نے دونوں ممالک کے درمیان دفاع، معیشت توانائی،انفرااسٹرکچر ،سائنس و ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ اتفاق رائے اسلامی تعاون تنظیم کے تیرھویں اجلاس کے موقع پر سائڈ لائن ملاقات میں سامنے آیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا نجی اظہار کیا کہ انتہاء پسندی ایک بڑا خطرہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں اسلامی ممالک کو بات چیت کے ذریعے اپنے اختلافات طے کرنے چاہئیں۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی انتہائی پرجوش برادرانہ تعلقات ہیں جو دیگر قوموں کیلئے مثال کی حیثیت رکھتے ہیں جن میں مزید وسعت پیدا کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی امور میں دونوں ملکوں کے درمیان مکمل اتفاق رائے ہے اور وہ بین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے اوآئی سی کشمیر رابطہ گروپ میں فعال کردار پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر بھی اتفاق ظاہر کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت صلاحیت سے کم ہے ، مستقبل میں اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ صدر ممنون حسین نے وزیر اولو سے کہا کہ ترک سرمایہ کار پاکستان میں توانائی، انفرااسٹرکچرکی تعمیر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں ، وزیر اعظم ترکی نے انھیں یقین دلایا کہ اس سلسلے میں وہ متعلقہ حکام کو ہدایات دیں گے۔ صدر مملکت نے پرجوش استقبال پر وزیر اعظم احمر داؤد اوغلو اور ان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

صفحہ اول -