آرمی چیف راحیل شریف نے فوجی جوانوں کو اعزازات سے نوازا

آرمی چیف راحیل شریف نے فوجی جوانوں کو اعزازات سے نوازا

  



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل ہیڈ کوارٹر ر (جی ایچ کیو)راولپنڈی میں آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے بہادر فوجی جوانوں کوآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملٹری اعزازت سے نوازا ،شہدا کے لواحقین کی خصوصی شرکت کی۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ’’آپریشن ضرب عضب ‘‘ میں بہادری اور جرات کی داستانیں رقم کرنے والے فوجی جوانوں اور شہدا کو ملٹری اعزازات دینے کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی جس میں فوجی افسران ،شہداء اور غازیوں کے لواحقین نے تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔آر می چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں بہادری پر فوجیوں کو اعزازات سے نوازا۔تقریب میں 35فوجی افسران کو ستارہ امتیاز اور 36افسران و جوانوں کو تمغہ بصالت دیا گیا جبکہ شہداء کے میڈل اور اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے۔آرمی چیف نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

آرمی چیف

مزید : صفحہ اول


loading...