چین نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی رپورٹ مسترد کردی

چین نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی رپورٹ مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے امریکہ کی جانب سے انسانی حقوق کے حوالے سے پیش کی جانے والی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ انسانی حقوق کا بہانہ بنا کر چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کیا جائے،امریکہ کی جانب سے بدھ کو چین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے متعدد چیزوں کی نشاندہی کی تھی۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے جمعرات کو رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے پریس بریفنگ میں کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے رپورٹ میں صورتحال کو گمراہ کن اندازمیں پیش کرتے ہوئے کامیابیوں کو نظر انداز کیا گیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ تین دہائیوں میں اصلاحات کے باعث قابل ذکر کامیابیاں انسانی حقوق کے حوالے سے حاصل کی گئیں ہیں جنہیں کوئی بھی نظر اندازنہیں کرسکتا،ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ تبادلوں کے لئے تیار ہے لیکن دوسرے ممالک ایسے معاملات کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لئے استعمال نہ کریں ،انسانی حقوق کی صورتحال پر سیاست کرنے کے تمام اقدامات بے وقت ہونگے۔

مزید :

صفحہ اول -