غربت اور معاشی ناانصافی ساؤتھ ایشیاء کاسب بڑامسئلہ ہے،ملیحہ لودھی

غربت اور معاشی ناانصافی ساؤتھ ایشیاء کاسب بڑامسئلہ ہے،ملیحہ لودھی

  



نیویارک(خصوصی رپورٹ)پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے یو این میں ایک اجلاس میں کہا کہ غربت اورمعاشی عدم مساوات ایشیاء کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے، یہ بات انہوں نے پاکستان کی طرف سے یو این او میں (اکنامک اینڈ سوشل کمیشن برائے ایشیئن پیسفک) منعقدہ اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا اقتصادی انضمام ایسٹ ایشیاء میں ساؤتھ ایشیاء کی نسبت زیادہ بہتر ہے۔ پاکستانی سفیر نے سارک ممالک کے منشور برائے معاشی ترقی پر عمل کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ممبر ممالک معاشی مسائل کو کنٹرول نہیں کرسکے ہیں۔ یہاں تک کہ لمبا عرصہ گزرنے کے بعد بھی ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن، ٹریڈ اور سرمایہ کاری اپنے اہداف پورے نہ کرسکی ہے۔ ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ معاشی ترقی کیلئے علاقائی تعاون پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے کہا کہ یہ علاقائی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ انرجی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیل، گیس اور انرجی کے دیگر ذرائع کی منصفانہ تقسیم ضروری ہے۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ اکنامک اینڈ سوشل کمیشن برائے ایشیاء علاقائی مارکیٹوں کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...