لندن میں نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے پا گئی ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

لندن میں نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے پا گئی ، نجی ٹی وی کا ...

  



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان لندن میں ملاقات طے پا گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ملاقات میں شامل کرنے کی شرط عائد کی تھی جسے وزیراعظم نوازشریف نے منظور کر لیاہے۔نجی ٹی و ی کاکہناہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار اس ملاقات کے سلسلے میں لندن گئے ہیں ،واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری نثار نے اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں جرمنی جانے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کی خبریں میڈیا میں آتی رہی ہیں لیکن اس حوالے سے دونوں جانب سے تردید کی جاتی رہی ہے

مزید : صفحہ اول


loading...