سعودی عرب میں شدید بارش ، 18افراد جاں بحق ، دارالحکومت کی سڑکیں زیرآب
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے شہری دفاعی ادارے نے کہاہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 18افرا دجاں بحق ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی شہری دفاعی ادارہ کا کہناہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے گاڑیوں میں پھنس جانے والے915افراد کو ریسکیو کیا گیاہے۔سیلاب کی وجہ سے سعودی عرب کے دارلحکومت کی سٹرکیں زیر آب آ گئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامناہے۔سعودی عرب میں کئی دن سے جاری شدید بارش کے پیش نظر وزارت تعلیم نے ریاض میں سکول بند کر دیئے ہیں۔