عمران خان ،چودھری نثار اور شہباز شریف کے اہلخانہ کی ایک ہی فلائٹ میں لندن روانگی

عمران خان ،چودھری نثار اور شہباز شریف کے اہلخانہ کی ایک ہی فلائٹ میں لندن ...

  



لاہور(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کے اہلخانہ ایک ہی پرواز سے لاہور سے لندن روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 757 میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بزنس کلاس کی سیٹ ( آئی اے ) جبکہ عمران خان کی سیٹ ( آئی ایچ ) ایک ہی لائن میں دو سیٹوں کا فاصلہ تھا وزیراعلیٰ شہباز شریف کی اہلیہ اور دو بیٹیاں بھی اس پرواز سے لندن گئیں ۔

مزید : صفحہ اول


loading...