قومی اسمبلی ،سپیکر کی تحریک انصاف کے اراکین پر د لچسپ جملے بازی

قومی اسمبلی ،سپیکر کی تحریک انصاف کے اراکین پر د لچسپ جملے بازی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر ایاز صادق تحریک انصاف کے اراکین پر د لچسپ جملے بازی کرتے رہے،پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری اور عارف علوی کو باتوں میں مگن دیکھ کر سپیکر نے کہا کہ لگتا ہے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کی کارنر میٹنگ چل رہی ہے ، تحریک انصاف والوں کا شکریہ جو وہ میرے حلقے کے مسائل پر اتنی توجہ دیتے ہیں،بڑی مشکل سے پی ٹی آئی کو این اے 122ہضم ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سپیکرایاز صادق وقتاً فوقتاً تحریک انصاف پر تنقید کے نشتر برساتے رہے، پی ٹی آئی کے مراد سعید کی جانب سے این اے 122 میں لوگوں کے شناختی کارڈ کے مسائل سے متعلق سوال پر سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ مراد آپکے سوال کا جواب میں دیتا ہوں، مجھے پہلے یہ بتائیں،این اے 122میں الیکشن کے دوران آپ حلقے میں کتنے دن میرے خلاف الیکشن مہم چلاتے رہے؟ تحریک انصاف والوں کا شکریہ کہ وہ میرے حلقے کے مسائل پر اتنی توجہ دیتے ہیں۔

مزید : صفحہ اول