فرقہ واریت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ترک صدرکا او آئی سی اجلاس سے خطاب

فرقہ واریت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ترک صدرکا او آئی سی اجلاس سے خطاب

  



استنبول(این این آئی)ترکی نے فرقہ واریت کو ختم کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ مسلم ممالک کے سربراہان مملکت وحکومت تمام تر اختلافات بھلا کر دہشت گرد ی کے خلاف متحدہ ہوجائیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے جمعرات کو استنبول میں اسلامی سربراہی اجلاس میں موجود درجنوں مسلم ممالک کے سربراہاں مملکت و حکومت سے تمام تر اختلافات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس اجلاس میں تیس سے زائد ممالک کے نمائندے موجود ہیں۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ تمام مسلم ممالک کو مل کر دہشت گردی کے انسداد کے لیے کوششیں کرنی چاہیں۔ ان کاکہناتھا کہ میرے خیال میں آج کل ہمیں جس سب سے بڑے مسئلے کا سامنا ہے وہ ہے فرقہ واریت۔ میرا مذہب نہ تو شیعہ ہے اور نا ہی سنی۔ میرا مذہب اسلام ہے۔ ایردوآن کے مطابق تمام مسلم ممالک کو تنازعات کو ختم کرتے ہوئے متحد ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ صرف مسلمان ہی ظلم کا شکار ہو رہے ہیں، یہ اجلاس اس سلسلے میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔ ایردوآن نے مزید کہاکہ ہمیں ایک ایسی تنظیم بنانے کی ضرورت ہے، جس کی ذمہ داری ہمارے درمیان تعاون بڑھانا اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکنے میں مدد کرنا ہو۔

مزید : صفحہ اول