عمران خان کی وزیراعظم نوازشریف کے لیے نیک خواہشات اور صحت یابی کی دعا

عمران خان کی وزیراعظم نوازشریف کے لیے نیک خواہشات اور صحت یابی کی دعا

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نوازشریف کے لیے نیک خواہشات اور ان کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔سماء نیوز کے مطابق لندن روانگی سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر نوازشریف لندن علاج کے لیے گئے ہیں تو اس پر شک نہیں کرنا چاہئے۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے بتایا ہیکہ انھیں کوئی بیماری ہے،میری دعاہے کہ اللہ انھیں صحت دے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران ?خان وزیر اعظم نواز شریف کے سخت سیاسی مخالف مانے جاتے ہیں تاہم انہوں نے نواز شریف کے علاج یا صحت سے متعلق کوئی منفی بات نہیں کی

مزید : صفحہ اول