الکوحل استعمال کرنیوالے سیاستدانوں کو نااہل قراردیا جائے، رانا ثناء اللّٰہ

الکوحل استعمال کرنیوالے سیاستدانوں کو نااہل قراردیا جائے، رانا ثناء اللّٰہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد اب ایک ڈرگ لیکس آنے والا ہے،راجن پور میں پولیس کا آپریشن جاری ، فوج کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں،بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ اور اس کے ایجنٹ پاکستان میں افراتفری پھیلا رہے ہیں۔ چودھری اعتزازاحسن کو اپنے بیانات میں دانشمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔وہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کچے کا علاقہ میں زیادہ جنگل ہے اس لیے پولیس کو آپریشن کے دوران مشکلات پیش آرہی ہے علاقہ بھی انتہائی پیچیدہ ہے آپریشن میں پولیس بھر پور طریقے سے کام کررہی ہے رینجرز کی بھی مدد حاصل ہے ،اب فوج کی خدمات حاصل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ،جنگل کا علاقہ ہونے کی وجہ سے گینگ کے افراد چھپ جاتے ہیں اس لئے آپریشن آسان کام نہیں ،اس دوران گینگ کے کئی سرغنہ بھی مارے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس ایک تماشا بن چکا ہے اب اس کے بعد ایک ڈرگ لیکس آئے گا ،تما م سیاستدانوں کو بلڈ ٹیسٹ ہونے چاہیے جو بلڈ ٹیسٹ میں پاس ہو اس کو سیاست میں حصہ لینے دیا جائے ورنہ وہ ہمیشہ کیلئے نا اہل ہو گااور یہ بھی پتہ چل جائے گا کون کون الکوحل اور ممنوعہ ادویات کا استعمال کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن کے بارے میں سب کو معلوم ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں اور ان کے بچے کیا کررہے ہیں ان کو ایسے بیانات دینے سے پہلے دانشمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے کسی سینئر سیاستدان کو ایسے بیانات زیب نہیں دیتے۔

مزید :

صفحہ آخر -