ڈاکٹروں کے پریکٹس لائسنس کیلئے امتحان میں نصاب سے باہر سوالات شامل کرنے کیخلاف درخواست پرچیئرمین پی ایم ڈی سی طلب

ڈاکٹروں کے پریکٹس لائسنس کیلئے امتحان میں نصاب سے باہر سوالات شامل کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے بیرون تعلیم یافتہ ڈاکٹرز کے پریکٹس کے لائسنس کے اجراء کے امتحان میں آؤٹ آف سلیبس سوالات شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر چیئرمین پی ایم ڈی سی کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔ فاضل عدالت نے بیرون ملک سے تعلیم یافتہ ڈاکٹرز کی ایک نوعیت کی مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔ جس میں امتحان کے لیے آوٹ سلیبس سوالات کو چیلنج کیا گیاتھا۔

مزید :

صفحہ آخر -