ایچی سن کا لج میں مفت تعلیم فراہم نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پرپرنسپل اور حکومت کونوٹس

ایچی سن کا لج میں مفت تعلیم فراہم نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پرپرنسپل اور ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے ایچی سن کا لج میں مفت تعلیم فراہم نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پرپرنسپل اور پنجاب حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیاہے۔ درخواست گزار مقامی شہری کے وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیاکہ آئین کے تحت ہر شہری کو مفت تعلیم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن ایچی سن کالج میں آئین پر عمل نہیں کیاجارہا اور بچوں کومفت تعلیم نہیں دی جارہی جو آئین کی واضح خلاف ورزی ہے۔ عدالت اسکانوٹس لیتے ہوئے ایچی سن کالج انتظامیہ کو بچوں کومفت تعلیم دینے کاحکم جاری کرے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...