الیکٹرانک میڈیا پر فحاشی کیخلاف محمود الرشید نے درخواست دائر کر دی

الیکٹرانک میڈیا پر فحاشی کیخلاف محمود الرشید نے درخواست دائر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے روبروایک رٹ درخواست کے ذریعے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے راہنما میاں محمو الرشید نے مختلف ٹیلی وژن چینلوں پر چلنے والے مبینہ غیر اخلاقی پروگراموں،ڈراموں ، فلموں ، اشتہارات اوربجلی کے بلوں میں پی ٹی وی کی 35روپے فیس کی وصولی کے اقدامات کو چیلنج کردیا ہے ۔ درخواست گزار نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میڈیا پر غیر اخلاقی پروگرام،فلمیں اور ڈرامے چلائے جاتے ہیں۔ پیمرا نے میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنانے کے حوالے سے سفارشات بھی مرتب کر رکھی ہیں مگر ان سفارشات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

مزید :

صفحہ آخر -