پیپلز پارٹی پر پابندی عائد کرنے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کونوٹس

پیپلز پارٹی پر پابندی عائد کرنے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کونوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیر ینز اور پاکستان پیپلز پارٹی پر پابندی عائد کرنے کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن ،مدعا علیہ سیاسی جماعتوں اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔. درخواست گزار سید اقتدار حیدر نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ اور عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت کسی سیاسی جماعت کا رکن یا عہدیدار دوسری سیاسی جماعت کا رکن یا عہدیدار نہیں بن سکتا لیکن پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ورکرزان قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -