گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواستیں خارج

گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواستیں خارج

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وقاص روف مرزا نے نجی فیکٹری اورکارخانہ مالکان کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواستیں خارج کر دیں۔درخواست گزاراسد اشرف وغیرہ نجی فیکٹری اور کارخانہ مالکان کی جانب سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ حکومت کی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ کیا گیاہے۔درخواست گزا روں کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہذا گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے .دوران سماعت حکومتی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گیس قیمتوں میں اضافہ قانون کے مطابق گیا ہے۔چنانچہ درخواستیں خارج کی جائیں ۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...