پانامہ لیکس کیس میں دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت

پانامہ لیکس کیس میں دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہورہائیکورٹ نے پانامہ لیکس ،منی لانڈرنگ اور اثاثے چھپانے پر وزیراعظم ، ان کی فیملی اور دیگرسیاستدانوں کے خلاف کیس میں اہم دستاویزات اور سی ڈی کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دیدی۔تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو نے متعلقہ دستاویزات اور سی ڈی کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لئے متفرق درخواست پیش کی۔ جسے عدالت نے منظور کرکے دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دیدی۔واضح رہے کہ فاضل عدالت نے اس کیس میں وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل سے پہلے ہی جواب طلب کررکھا ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو سمیت متعدد درخواست گزاروں نے مرکزی درخواست میں عدالت کے روبرو مؤقف اختیارکر رکھا ہے کہ عدالت پاناما لیکس کے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لئے بھی احکامات صادر کرے، جبکہ حسین نواز، حسن نواز، مریم نواز اور رحمٰن ملک کو انتخابات کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...