ویمن انسپکٹروں کی ترقی سے متعلق احکامات پر عمل درآمد کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیزشیخ نے عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے کی خواتین سب انسپکٹرز کو انسپکٹرکے عہدے پر ترقی نہ دئیے جانے ،انہیں ہراساں کرنے اورامتیازی سلوک روا رکھنے کے خلاف دائر درخواستیں نمٹاتے ہوئے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیاہے.۔درخواست گزارایف آئی اے کی خواتین سب انسپکٹرز شازیہ،نورین وغیرہ کے وکیل ملک غلام حسین نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ تین سال سروس مکمل ہونے کے بعد ایف آئی اے کی سب انسپکٹرز کو اگلے عہدوں میں ترقی دیا جانا قانونی تقاضا ہے۔ا فیڈرل سروس ٹربیونل نے درخواستوں گزاروں کو اگلے عہدوں میں تعینات کرنے کا حکم صادر کر رکھا ہے مگر درخواست گزاروں کو عدالت سے رجوع کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کئے جا رہے ہیں اور انہیں حراساں بھی کیا جا رہا ہے۔عدالت نے ایف آئی اے کو عدالت سے رجوع کرنے والی خواتین سب انسپکٹرز کے خلاف کارروائی اور انہیں ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیااوردرخواست نمٹا دی۔