سرکاری خرچ پر وزیراعظم کے بیرون ملک سے علاج کرانے کا اقدام چیلنج

سرکاری خرچ پر وزیراعظم کے بیرون ملک سے علاج کرانے کا اقدام چیلنج

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے روبروسرکاری خرچ پر وزیراعظم کے بیرون ملک سے علاج کرانے کا اقدام چیلنج کردیا گیا ہے۔ درخواست گزار قانون دان بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وزیر اعظم قوم کے پیسے سے لندن سے علاج کراتے ہیں اور وزیر اعظم کے بیرون ملک سفر پرکروڑوں روپے خرچ آتے ہیں اور وزیراعظم کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 3 اور4کی خلاف ورزی ہے ۔ اس لئے وزیر اعظم کو سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج سے روکا جائے۔

مزید : صفحہ آخر