خوشاب میں قتل ہونے والے وکیل کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

خوشاب میں قتل ہونے والے وکیل کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب بار کونسل نے ملک کے مختلف شہروں میں وکلاء کے خلاف حالیہ جاری ٹارگٹ کلنگ کی لہر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خوشاب میں قتل کئے جانیوالے وکیل کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل چودھری محمد حسین،چئیرمین ایگزیکٹوکمیٹی پنجاب بار کونسل ممتاز مصطفےٰ اور دیگر ممبران پنجاب بار کونسل نے ملک مشتاق حسین دودھر ایڈووکیٹ کوخوشاب بار ایسوسی ایشن کی حدود میں بہیمانہ طریقے سے قتل کی مذمت کی اورمرحوم ایڈووکیٹ کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا کی اورمرحوم کے پسماندگان سے اظہارِ ہمدری کیا ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ اور انکو اغوا کر کے تشدد کرنے کے واقعات کے نہ تو صحیح طرح سے مقدمات درج کئے جارہے ہیں اور نہ ہی غیر جانبداری سے تفتیش کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...