اغوا میں ملوث ملزم کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ملتوی

اغوا میں ملوث ملزم کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شہزاد ملک نے مبینہ طور پر خاتون کے اغواء میں ملوث ملزم کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر خاتون کے بیان کے بعد مزید سماعت18اپریل تک ملتوی کر دی ہے ۔مبینہ اغوا کیس میں بازیاب ہونیوالی خاتون خالدہ بی بی نے عدالت کے روز ملزم کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسے اغواء نہیں کیا گیا ۔ عدالت کے روبرو ملزم رفیق نے بتایاکہ قصور پولیس نے اس کے خلاف خالدہ بی بی کے اغوا کا جھوٹا اوربے بنیاد مقدمہ درج کیاہے ۔اس کے مخالفین سے سازباز کرکے انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایاجارہاہے ۔دوران سماعت بازیاب ہونیوالی خاتون خالدہ بی بی نے بھی رفیق کے حق میں بیان دیدیا اور کہاکہ اسے غوا نہیں کیاگیا جس کے بعد عدالت نے مزیدکاروائی 18اپریل تک ملتوی کردی ۔ کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی خالدہ کے اہلخانہ نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ جس کے بعد ہائیکور ٹ کی سکیورٹی نے دونوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...