توہین عدالت کیس، ایڈیشنل آئی جی لیگل اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر کوپیش ہونے کا حکم

توہین عدالت کیس، ایڈیشنل آئی جی لیگل اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر کوپیش ہونے کا ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے توہین عدالت کیس میں ایڈیشنل آئی جی لیگل اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر کو 18 اپریل کوپیش ہونے کا حکم دے دیا ۔ درخواست گزارپولیس اہلکاروں کے وکیل چودھری بشیر نے بتایا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ درخواست گزاروں کو مستقل کیا جائے مگر عدالتی حکم کے باوجود ایڈیشنل آئی جی لیگل اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر انہیں مستقل نہیں کررہے لہذا عدالت ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...