کسٹمز اینٹی سمگلنگ کا رائل پارک میں چھاپہ ،پچاس لاکھ سے زائد مالیتی بی او پی پی فلم قبضہ میں لے لی
لاہور (کامر س رپورٹر)لاہور میں کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے رائل پارک میں چھاپہ مارکر افغان ٹرانزٹ کے نام پر لائی گئی پچاس لاکھ سے زائد مالیت کی سمگل شدہ بی او پی پی فلم قبضہ میں لے لی۔کسٹمز اینٹی سمگلنگ سکواڈ کوخفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ رائل پارک غوثیہ بلڈنگ کے گودام نمبر سات میں چینی ساختہ سمگل شدہ بی او پی پی فلم کی بھاری کھیپ چھپائی گئی ہے۔لاہور میں گزشتہ روزکسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے سپرنٹنڈنٹ منور خان کی سربراہی میں چھاپہ مار کر گودام سے بی او پی پی فلم برآمد کر لی۔کسٹمزحکام کے مطابق بی او پی پی فلم افغان ٹرانزٹ کے نام پر لائی گئی تھی۔ جس کی مالیت پچاس لاکھ روپے سے زائد ہے۔کسٹمز حکام کے مطابق بی او پی پی فلم کے مالک راجہ طارق اور محمد ناصر کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔