چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ہوپ کی طرف سے حاصل کیے گئے حکم امتناعی کیخلاف آج سماعت کریں گے

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ہوپ کی طرف سے حاصل کیے گئے حکم امتناعی کیخلاف آج سماعت ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سید سجاد علی شاہ حج2016ء کے حوالے سے ہوپ کی طرف سے حاصل کیے گئے حکم امتناعی کے خلاف آج سماعت کریں گے ۔گزشتہ روزسندھ ہائیکورٹ میں وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری محمد فاروق خان اور ڈائریکٹر حج کراچی سید امتیاز شاہ پیش ہوئے مگر ہوپ کے وکیل عابد زبیری کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی یاد رہے ہوپ کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے وزارت مذہبی امور کو حج 2015ء کی پالیسی حج2016ء میں جاری رکھنے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کا کوٹہ آدھا آدھا رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے حج پالیسی 2016ء اعلان سے پہلے طلب کر رکھی ہے اور کسی قسم کا ردو بدل نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہوپ کے حق میں حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے اور سماعت کے لیے 19اپریل کی تاریخ دے رکھی ہے ۔وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی2016ء وزیر اعظم سے منظور کروا کر 13اپریل کو سندھ ہائیکورٹ میں 19اپریل کی بجائے فوری سماعت کرنے کی درخواست کی تھی جس پر سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید سجاد علی شاہ نے گزشتہ روز سماعت کی، ہوپ کے وکیل کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کی وجہ سے سماعت آج تک ملتوی کر دی گئی ،سندھ ہائیکورٹ حج2016ء کے لیے سرکاری حج سکیم اور پرائیویٹ حج سکیم میں کوٹہ کی تقسیم برابر کرنے کے اپنے فیصلے کے حق میں فیصلہ دیتی ہے تو وزارت مذہبی امور سپریم کورٹ میں جانے کے لیے تیار ہے اگر سندھ ہائیکورٹ حکومت کے حق میں فیصلہ دیتی ہے تو ہوپ سپریم کورٹ جانے کے لیے تیار ہے ،ملک بھر کے حج آرگنائزر کی نظریں آج سندھ ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت پر لگی ہوئی ہیں۔

سماعت

مزید : صفحہ آخر


loading...