پانامہ لیکس نے شریف خاندان کی کرپشن کا پول کھول دیا ، نعیم الحق

پانامہ لیکس نے شریف خاندان کی کرپشن کا پول کھول دیا ، نعیم الحق

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن نعیم الحق سے چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں پی ٹی آئی کے مختلف وفود نے ملاقاتیں اور تحریک انصاف کے بیسویں یوم تاسیس کو بھرپور طریقے سے منانے کی حکمت پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر عندلیب عباس ، علی زیدی، ڈاکٹر شاہد صدیق، فاطمہ چدھڑ، شازید ملک ، عمر خیام ، ملک اعظم، محمد مدنی سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف 24 اپریل کو اسلام آباد میں ایک بڑا ایونٹ کرنے جا رہے ہیں ،یوم تاسیس کے موقع پر چیئرمین عمران خان آئندہ کا لائحہ عمل کااعلان کریں گے، انہوں نے تمام وفود کو ہدایت کی کہ وہ یوم تاسیس کی بھرپور تیاری کریں اور اپنی اور اپنے ساتھیوں کی شرکت کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس نے نوازشریف خاندان کی کرپشن کا پول کھول دیا ہے اورتحریک انصاف اسکو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور کرپشن کرنے والوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر