رائزنگ سن ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد

رائزنگ سن ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد

  



لاہور(پ ر )رائزنگ سن ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ’’ ٹریننگ دا ٹرینرز ‘‘ پروگرام کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔امریکی قونصل جنرل زیکرے ہارکین رائیڈر نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ صدر رائزنگ سن ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالتواب خان اورنائب صدر محمود احمد بھی تقریب میں موجود تھے۔امریکی قونصل جنرل زیکرے ہارکین رائیڈر نے اس موقع پر کہا ہے کہ خصوصی لوگوں کو عام لوگوں کی صف میں لانے کے اقدامات کے لئے تعاون فراہم کر تے رہیں گے ۔ واضح رہے کہ ’’ ٹریننگ دا ٹرینرز ‘‘ پروگرام کو امریکی ادارے یو ایس ایڈ سمال گرانٹس اور ایمبیسڈرز فنڈکی جانب سے 185515امریکی ڈالر کا مالی تعاون فراہم کیا گیا ۔اس پراجیکٹ کے تحت پبلک اور پرائیویٹ سکولز کے سینکڑوں اساتذہ کوسیکھنے کے لئے بہترین ماحول مہیا کیا گیاتاکہ وہ خصوصی طلبہ کی بہتر انداز میں تربیت کر سکیں۔رائزنگ سن ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی غیر منافع بخش تنظیم ہے جو 31سال سے خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...