شوگر ملوں کی دوسرے علاقوں میں منتقلی کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع

شوگر ملوں کی دوسرے علاقوں میں منتقلی کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے شوگر ملوں کی دوسرے علاقوں میں منتقلی کے خلاف جاری حکم امتناعی میں 22 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا ہے۔شوگر ملوں کی دوسرے علاقوں میں منتقلی کے خلاف دائر درخواستوں میں درخواست گزاروں کے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے مختلف علاقوں کا تعین کرتے ہوئے دسمبر 2015 کو صوبے میں شوگر ملوں کی منتقلی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جس میں ممنوعہ علاقوں میں شوگر ملوں کی منتقلی اور نئی ملیں قائم کرنے پر پابندی لگائی گئی ،ایک حکومتی شخصیت کی شوگر مل کو اس نوٹیفکیشن کے باوجود جنوبی پنجاب منتقل کیا جارہا ہے جس کی عمارت تعمیر کرلی گئی ہے لیکن اس معاملے پر کسی حکومتی ادارے نے نوٹس نہیں لیا۔دلائل جاری تھے کہ عدالتی وقت ختم ہونے کی بناء پر کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...