ایم پی اے رانا شمشاد قتل کیس، ملزموں کی ضمانت کی درخواست پر وکلاء بحث کے لئے طلب

ایم پی اے رانا شمشاد قتل کیس، ملزموں کی ضمانت کی درخواست پر وکلاء بحث کے لئے ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے رانا شمشاد قتل کیس میں دو ملزموں کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست پر وکلاء کو بحث کے لئے 21 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔درخواست گزاروں اویس طارق اور شہباز کے وکیل نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کامونکی سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا شمشاد کے قتل میں ان کا کوئی تعلق نہیں ،مخالفت کی بناء پر انہیں ملوث کیا گیا ہے لہذا عدالت ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے۔

مزید : صفحہ آخر