پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں محفوظ ہیں، سکھ میریج ایکٹ پر جلد قانون سازی ہو گی: سردار محمد یوسف، صدیق الفاروق

پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں محفوظ ہیں، سکھ میریج ایکٹ پر جلد قانون سازی ہو ...

  



لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر برائے مذہبی امورسردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں محفوظ ہیں بھارت میں پاکستان کے بارے غلط پراپیگنڈا ہو رہا ہے مسلمان امن اور بھائی چارے پر یقین رکھتے ہیں با با گورو نانک عظیم شخصیت تھے جن کا احترام پوری دنیا میں کیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھوں کے روایتی تہوار بیساکھی میلہ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا تقریب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاورق ،ممبرز قومی اسمبلی رمیش لال ،بھون داس،بھارتی جتھہ لیڈر سردار رگبیر سنگھ ،پردھان سردار تارا سنگھ ،سردار منموہن سنگھ خالصہ،صوبائی وزیر کے پی کے ڈاکٹر سور ن سنگھ،ڈپٹی سیکرٹری چوہدری محمد بوٹا ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی ،سیکرٹری ایجو کیشن نسرین مہدی ،ڈی سی او اٹک کنزا مرتضی ،ایڈمنسٹریٹر روالپنڈی تنویر حسین ، عمران گوندل پی آر او عامر حسین ہاشمی ،یاسر اکرم ،بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہزاروں سکھ یاتریوں نے شرکت کی ،وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے حکم پرمرکزی اور صوبائی حکومتیں اقلیتوں کی خدمت اور اتحاد بین المذاہب کے لیے کام کر رہے ہیں ۔سکھوں کو جتنی عزت پاکستان میں ملتی ہے کہیں اور نہیں اسی وجہ سے یہ ان کادوسرا گھر ہے اور ہمیں بھی با با گورو نانک جی سے خصوصی پیار ہے ۔سکھ میریج ایکٹ پر جلد قانون سازی ہوجا ئے گی ،وفاقی وزیر نے سکھوں کے لیے اقدمات پر چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق کے کام کی خصوصی الفاظ میں تعریف کی چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے یاتریو ں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھ مسلم ایک سانجھ کا نام ہے ہم سکھ مسلم دوستی کی رشتہ کو مزید مضبوط بنائیں گے،وزیر اعظم پاکستان اقلیتوں سے خصوصی محبت رکھتے ہیں اور انہیں ہر قسم کی مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ،یاتریوں کی خدمت ہمار ااسلامی اور آئینی فرض ہے ، پاک بھارت دوستانہ تعلقات سے خطے میں امن اور ترقی و خوشحالی ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ یاتریوں کے لیے ایک ہزار کمروں کی تعمیر اور بابا گورو نانک انٹر نیشنل یونیورسٹی کے جلد از جلد قیام کے لیے کام جاری ہے سندھ حکومت ہمیں 100کنال زمین دے رہی ہے جس پر پنجاب حکومت کے دانش سکول کی طرز پر ہندو اور سکھو ں کے یتیم و مستحق بچوں کے لیے انٹر میڈیٹ بنا یا جائے گا ،گورو گرنتھ کی پرنٹنگ کے لیے اگلے 6ماہ میں پریس لگا دیا جائے گا انہو ں نے کہا کہ اقلیتوں کی خدمت پر دنیا بھر میں مثبت قردار پیش کرنے پر میڈیا کا خصوصی شکر گزار ہوں اور انہیں سلام پیش کرتا ہوں چیئر مین بورڈ نے سکھوں کے مطابق پر مورخہ 16اپریل کو ایک اور گورو دوارہ کو بحال کر کے سکھوں کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ،انہوں نے سابق پردھان سردار شام سنگھ مرحوم کی ملکی اور قومی خدمات کو بھی خوب الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سکھ قوم کے لیے خدمات کو تاریخ ہمیشہ یاد رہے ،بھارت سے آئے سکھوں کے پارٹی لیڈر سردار رگبیر سنگھ نے کہا کہ پشاور میں گورو دوارہ بھائی بیبا سنگھ کی بحالی اورحسن ابدال میں شمشان گھاٹ کے قیام پر ہم پر حکومت پاکستان اور چیئرمین بورڈ کے خصوصی شکر گزار ہیں ،یہاں آکر جو ہمیں سکون اور پیار ملتا ہے و ہ لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ،ہم اس دھرتی کو ہمیشہ شا د آباد رکھنے کے لیے دعا گو ہیں پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھا ن سردا ر تارا سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی دھرتی سکھوں کے لیے کسی جنت سے کم نہیں ہمارے مقدس مقامات پہلے سے زیادہ محفوظ اور خوبصورت بنائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سردار شام سنگھ کی ملکی و قومی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ۔سکھ مسلم فیڈیشن کے چیئرمین سردار منموہن سنگھ خالصہ نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے لہذا سکھ مسلم دوستی کے رشتے کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ،کے پی کے کے صوبائی وزیر ڈاکٹر سورن نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کو ہر سطح پر عزت و احترام سے نوازا جا رہا ہے یہاں بسنے والی غیر مسلم بہت خوش اور محفوظ ہیں ۔تقریب سے سردار بشن سنلھ ،سردارگوپال سنلھ سمیت دیگر سکھ رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سکھ مسلم دوستی زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے جبکہ آخر میں چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاورق نے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کو تقریب میں شرکت پر خصوصی تحائف پیش کیے اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے سکھ رہنماؤں کو سروپے پہنائے اور تحائف دیے گئے ۔میلہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات سمیت یاتریوں کے لیے میڈیکل اور کھانے پینے کی سہولیات کے لیے مکمل انتظام تھا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...